(۳) اعلان بیان کے لئے تعارف کی حیثیت رکھتا ہے۔چنانچہ اعلان جتنے اچھے انداز سے ہوگا،سننے والے بیان کے بارے میں اُتنا ہی اچھا تاثر لیں گے اور اگر اعلان کاانداز نامناسب ہوا یا نہایت تیزی سے اعلان کیا گیا تو سننے والے بیان کے بارے میں بھی اسی قسم کے تاثرات قائم کرلیں گے۔
(۴) اعلان کرنے والا چادرنیچے رکھ کرہی کھڑا ہو اورہاتھ نماز کے انداز میں نہ بندھے ہوں۔
(۵) اعلان کو پہلے ہی سے یاد کرنا بھی ضروری ہے۔
(۶) اعلان وہی کیا جائے جو جدول میں دیا گیا ہے۔
(۷) اعلان ٹھہر ٹھہر کر سمجھانے والے انداز میں ہو۔
اب(دورانِ مشورہ) امیر قافلہ پہلے کھڑے ہوکر خود اعلان دُہرائے۔ دُہرائی میں فجرو عصر و مغرب کے درجِ ذیل اعلانات کو دہرایا جائے گا۔