(۱) اعلان بیان ہی کی ایک کڑی ہے، اگر ہم بیان کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہے کہ پہلے اعلان کرنا سیکھیں۔
(۲) اعلان بھی ایک قسم کی نیکی کی دعوت ہے،چنانچہ اگر کسی کے اعلان کرنے سے کوئی بیان میں بیٹھ گیا اور عمل کرنے والا بن گیا تو اعلان کرنے والے کو بھی برابر ثواب ملتا رہے گا۔
(۳) اعلان کرنے والے کو بھی ہر بات کے بدلے ایک سال کی عبادت کا ثواب ملے گا۔ ان شآء اللہ عزوجلاعلان کے آداب:
پیارے اسلامی بھائیو!چونکہ اعلان بھی ایک قسم کی نیکی کی دعوت ہے، لہٰذا اس کے آداب کو پیش نظر رکھنا بھی بہت ضروری ہے: (۱) اعلان کرنے والے کے لئے ضروری ہے کہ پہلی صف میں امام صاحب کے قریب، اقامت کہنے والے کے دائیں جانب نماز اداکرے۔ (۲) امام صاحب کے سلام پھیرتے ہی اعلان کرنے والا اسلامی بھائی کھڑے ہوکر قبلہ شریف کی طرف رخ کرکے تعداد کے مطابق آواز بلند کرتے ہوئے اعلان کرے ۔ مگر اس بات کا خیال رکھے کہ ایسی بلند آواز بھی نہ ہو جس سے نماز پڑھنے والوں کو تشویش ہو۔