Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
55 - 197
گفتگو والا ہونا چاہے۔
    ٭ تمام شرکائے قافلہ کو باربار یہ ذہن دیا جائے کہ آپ سب کو بھی باری باری جدول دُہرانا ہے۔

    ٭ایک دم یاد کروانے کی ترکیب نہ کی جائے بلکہ روزانہ مشورہ کے حلقے میں بار بار دہرا کر ذہن نشین کروایا جائے۔
جدول کی دُہرائی کا طریقہ:۔
    سب سے پہلے امیر قافلہ خود شرکائے قافلہ کے سامنے جدول دُہرائے، اوردہرانے سے پہلے شرکائے قافلہ کا یہ ذہن بھی بنائے کہ'' آپ اسے توجہ سے سنیں کیونکہ آپ کو بھی اپنی باری پردُہرانا ہوگا۔'' پھر شرکائے قافلہ میں سے کسی ایک کو جدول دُہرانے کی ترغیب دلائے۔اب وہ جیسا بھی جدول دُہرائے، سب خاموشی سے سنیں اور(جب تک شرعاً واجب نہ ہوجائے )درمیان میں کسی قسم کی غلطی نہ تو خود نکالیں اور نہ ہی کسی کو غلطیاں نوٹ کرنے پر مامور کریں ۔ پھرجب وہ جدول دہراچکے تو ناقص سنانے کی صورت میں اسے ملامت نہ کریں کہ ''آپ کو تو صحیح یاد ہی نہیں۔''..یا..''اتنے پرانے ہوکربھی آپ کو جدول یاد نہیں۔''بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یوں کہیں:'' ان شآء اللہ عزوجل! مدنی قافلوں میں سفر کرتے رہیں گے تو جدول کی دُہرائی بھی سیکھ جائیں گے۔'' اس کے بعد دوسرے اسلامی بھائیوں کا یہ ذہن بنائیں کہ کل آپ میں سے کوئی ایک جدول کی دہرائی کریگا۔
اعلانات کی دُہرائی
    جدول کی دہرائی کے بعد امیر قافلہ اعلان کرنے کی فضیلت اور آداب بیان
Flag Counter