قافلے والوں سے واپسی پر کارکردگی لیتے وقت پوچھا گیا کہ'' آپ کے قافلے میں سیکھنے کے حلقے کس وقت ہوتے تھے؟'' تو انھوں نے بتایا کہ'' کبھی 11:00بجے تو کبھی ظہر کے بعد اور کبھی تو ہوتے ہی نہیں تھے۔''پوچھا گیا'' ناشتہ کس وقت کرتے تھے؟ ''جواب دیاگیا،'' 10:00بجے ۔'' دریافت کیا گیا''دوپہر کا کھانا کب کھاتے تھے؟'' جواب ملا،'' ظہر کے بعد۔'' پوچھا گیا،''ایسا کیوں ہوتا تھا؟ جبکہ جدول میں تودوسری ترتیب ہے۔'' تو انھوں نے جواب دیا کہ ''ہمارے پاس جدول کا پمفلٹ نہیں تھااور نہ ہی کسی کو زبانی یاد تھا جس کی وجہ سے ہمیں معلوم نہیں تھا کہ کس وقت کیا کرنا ہے؟ ''تو اندازہ ہوا کہ جس قافلہ میں جدول کا پمفلٹ ہوتاہے ،جدول پرکچھ نہ کچھ عمل ہو جاتا ہے وگرنہ اکثرشرکائے قافلہ جدول پر عمل سے محروم رہتے ہیں۔'' لہٰذا ! جدول کی دہرائی بہت ضروری ہے تاکہ مدنی قافلے میں سفر کرنے والے ہر اسلامی بھائی کو جدول زبانی یاد ہوجائے ۔پھر اگر کبھی کسی وجہ سے قافلے میں جدول کا پرچہ موجود نہ ہو تو بھی سب کویاد ہو کہ'' کس وقت کیا کرنا ہے؟ ''