Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
53 - 197
 (iii)جدول اور اعلانات کی دُہرائی
    شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں :
    ''بے شک اللہ تعالی نے ایک فِرشتہ میری قبر پر مقرر فرمایا ہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں سننے کی طاقت عطا فرمائی ہے پس قیامت تک جو کوئی مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اس کا اوراسکے باپ کا نام پیش کرتاہے ۔کہتاہے ،فُلاں بن فُلاں نے آپ پر اس وقت دُرُود پاک پڑھا ہے۔''
 (مجمع الزوائد ج۱۰ ص۲۵۱ رقم الحدیث ۱۷۲۹۱)
    صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    مدنی قافلے میں امیر قافلہ 9:30بجے صبح مدنی مشورہ کے حلقے کا باقاعدہ اہتمام کرے۔ تلاوت ونعت (جس کا دورانیہ 5منٹ ہو) کے فورًابعدامیر قافلہ مدنی مشورہ کرے۔
پیارے اسلامی بھائیو! مشورہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
    (I) جدول کی دُہرائی

    (ii) اعلانات کی دُہرائی 

    (iii) درس و بیان وغیرہ کی ذمہ داریاں تقسیم کرنا۔
 (i) جدول کی دُہرائی
    پیارے اسلامی بھائیو!جدول کی دُہرائی اس لئے ضروری ہے کہ اگر کبھی کسی قافلے میں ''جدول''تحریری طور پر نہ بھی موجود ہو تو بھی جدول پر عمل ہوتا رہے ۔ ایک
Flag Counter