| نصابِ مدنی قافلہ |
کب سونا ہے؟ کب سیکھنے سکھانے کا عمل شروع کرنا ہے؟ جس کی وجہ سے ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق وقت گزارنے کا ذہن بنالیتا ۔جس کے نتیجے میں پورے قافلے کا جدول درہم برہم ہوکر رہ جاتا ۔
پیارے اسلامی بھائیو! مذکورہ نقصانات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مشورے کے لیے ۴۰ منٹ دیئے گئے ہیں ۔اب ہمیں اس وقت کو اس طرح استعمال کرنا چاہے کہ درجِ ذیل فوائد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔۔۔۔۔۔
۱) امیر قافلہ اور شرکائے قافلہ میں آپس میں ذہنی ہم آہنگی پیداکرسکتے ہیں۔ ۲) اسلامی بھائی ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو جانچ سکتے ہیں۔ ۳) شرکائے قافلہ مکمل دن کے جدول کو زبانی یاد کرسکتے ہیں۔ ۴) دن بھر کے معاملات کی ذمہ داریاں بآسانی تقسیم ہوسکتی ہیں۔ ۵) اس کے علاوہ دیگرفائدے اور برکتیں بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مشورے کی اہمیت:
پیارے اسلامی بھائیو! مشورہ کرنا ہمارے میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے اور صحابہ کرام علیہم الرضوان بھی اپنے معاملات میں مشورہ کیا کرتے تھے۔
مشورہ کرنے کا طریقہ :
مدنی قافلے میں کئے جانے والے مدنی مشورے کو مفید سے مفید تر بنانے کے لئے درجِ ذیل امورکا بطور خاص خیال رکھئے۔۔۔۔۔۔
٭ مدنی مشورے میں جن معاملات اور نکات پر گفتگو کرنی ہے انہیں اپنی ڈائری یا مدنی پیڈپر لکھ لیجئے ۔