Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
48 - 197
(ii)جدو ل پر عمل کی ابتداء اور مشورہ کی اہمیت:
    شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں :
    ''جو مجھ پر ایک دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کے لئے ایک قِیراط اَجْر لکھتاہے اورقِیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے ۔''
            (مصنف عبدالرزاق ج۱ ص۵۱ رقم الحدیث ۱۵۳)
    صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    پیارے اسلامی بھائیو!مدنی قافلے کاجدول بنانا مدنی مرکز کا کام اور اس پرعمل کرنا ہمار ا کام ہے۔ جدول کی ابتداء صبح9:30بجے ہوتی ہے۔ اس وقت کی پابندی کی بھر پور کوشش کی جائے ،کہیں ایسا نہ ہو کہ کبھی تو صبح10:00بجے حلقہ شروع ہورہا ہے تو کبھی 11:00بجے اوراگر کسی کو زیادہ جوش آیا تو اس نے 8:00بجے ہی حلقہ شروع کردیا ۔ لہذا!جدول کے مطابق صبح 9:30بجے بہر صورت حلقہ شروع کر دیا جائے۔ اس کے لئے بہتر یہ ہے 9:30بجے سے قبل ہی امیر قافلہ اور شرکائے قافلہ ایک حلقے کی صورت میں مسجد کے اندر محراب کے قریب جمع ہو جائیں۔یاد رکھئے کہ وقت کا تعین جدول پر عمل کرنے میں آسانی کے لئے کیا جاتا ہے ۔ آپ دیکھ لیجئے کہ مختلف کمپنیوں اور دفاتر میں بھی کام کرنے کا جدول بنا ہوتا ہے،جس کے نتیجے میں تمام امور بہتر طور پر انجام پاتے ہیں اور وہاں کام کرنے والے تمام لوگ اس جدول کے پابند ہوتے ہیں۔
Flag Counter