٭ شرکائے قافلہ کا دوبارہ سفر کے لئے بآسانی ذہن بن جائے گا۔
٭ اسلامی بھائی درس و بیان سیکھنے کی سعادت حاصل کرلیں گے۔
٭ مقام تربیت سے ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے تیار ہوسکیں گے۔
٭ اسلامی بھائی کھانابنانا بھی سیکھ جائیں گے۔جس کے وجہ سے مدنی قافلے کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔
٭ اسلامی بھائیوں میں آپس میں محبت بڑھ جائے گی۔
٭ امام صاحب و مسجد کمیٹی کے اراکین بھی ہمارے حسن ِ عمل سے متاثر ہونگے۔
٭ سستی کا شکار ہوجانے والے وہاں کے مقامی اسلامی بھائیوں کو مدنی کام کے لئے متحرک کرنے میں آسانی رہے گی ۔
٭ مدنی قافلے مستحکم و منظم ہوکر مستقل سفر کریں گے۔