Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
45 - 197
    ٭اطاعت کا جذبہ کم ہوجائے گا۔

    ٭ جہاں قافلہ قیام پذیر ہوگا وہاں مدنی کام نہیں ہوسکے گا۔

    ٭اسلامی بھائیوں کا واپس اپنے علاقے میں آکر کام کرنے کا ذہن نہیں بن پائے گا۔

    ٭ شرکائے قافلہ معلم و مبلغ نہیں بن سکیں گے۔

    ٭ بے جااخراجات ہوں گے۔

    ٭ امام صاحب و مسجد کمیٹی کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ٭ آپس میں ناراضگیاں بڑھ جائیں گی۔

    ٭ جدول پر عمل نہ کرنے کی صورت میں صرف رسمی قافلے تو سفر کریں گے، لیکن مستقل و مستحکم و منظم مدنی قافلوں کے سفر کی ترکیب نہ بن سکے گی۔
    پیارے اسلامی بھائیو!ان نقصانات سے بچنے کے لئے ہمیں چاہے کہ خواہ ہم کتنے ہی بڑے ذمہ دار کیوں نہ ہوں، جب بھی ہمیں مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل ہو، مکمل طور پر جدول پر عمل کریں۔
جدول پر عمل کرنے کے فائدے:
        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب ہم جدول پر عمل کریں گے تو ہمیں درج ِ ذیل فائدے اور برکتیں حاصل ہوں گی۔ان شآء اللہ عزوجل
    ٭ جدول پر عمل کی برکت سے تمام کام مناسب وقت میں ہوجائیں گے، جس کی وجہ سے کسی کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔
    ٭ شرکائے قافلہ کو خوب سیکھنے کا موقع ملے گا۔
Flag Counter