| نصابِ مدنی قافلہ |
ہدایات پر عمل کیجئے۔یہ ہدایات ''جدول ''کے نام سے تحریری طور پر فراہم کی جاتی ہیں ۔ الحمد للہ عزوجل!یہ ''جدول ''مدنی قافلے میں سفر کے طویل ترین تجربات کا نچوڑ ہے ۔لہذا! ہم میں سے ہر ایک کو چاہے کہ ہر'' مدنی قافلہ ''اسی ''جدول'' کے مطابق سفر کروائیں ۔
جدول پر عمل نہ کرنے کے نقصانات:
یاد رکھئے! اگر ہم نے جدول پر عمل کے معاملے میں غفلت وتساہل سے کام لیا تو ہمیں درجِ ذیل نقصانات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔
٭جدول پر عمل نہ ہونے کی صورت میں اپنا قیمتی وقت نکال کر مدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائی اپنے وقت کو ضائع ہوتا ہوا محسوس کریں گے ۔اپنے اصل مقصد سے ہٹ کر ادھر اُدھر کے کاموں میں مشغول ہونے کی صورت میں ہم پہلی مرتبہ سفر کی سعادت حاصل کرنے والے اسلامی بھائی کومدنی ماحول سے متأثر کرنے میں ناکام ہوسکتے ہیں، جس کے نتیجے میں شاید وہ آئندہ کسی مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے راضی نہ ہو۔اس لئے وقت کی اہمیت کو سمجھئے کہ کھوئی ہوئی دولت دوبارہ محنت کرنے سے حاصل ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔۔،کھویا ہوا علم دوبارہ کوشش سے حاصل کیا جاسکتا ہے،۔۔۔۔۔۔ کھوئی ہوئی عزت دوبارہ حاصل کی جاسکتی ہے،۔۔۔۔۔۔ لیکن یاد رکھئے! کھویا ہوا وقت دوبارہ حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔
٭ مدنی انعامات پر عمل کے سلسلے میں سستی رہے گی۔
٭ سیکھنے سکھانے کی دولت سے محروم رہیں گے۔
٭ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے سفر نہیں کرپائیں گے۔
٭ تربیت کا سلسلہ نہیں ہوگا تو شرکائے قافلہ بوریت کا شکار ہوجائیں گے۔