Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
43 - 197
مدنی قافلے کے سفرمیں پیش آنے والے مسائل اور ان کا حل:
            پیارے اسلامی بھائیو! ہم دیگر اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں کا مسافر بننے پر تو راضی کر لیتے ہیں لیکن دورانِ سفر جدول پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ان پر مناسب توجہ نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے کثیر مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے مثلاً
    ٭ بعض شرکائے قافلہ کا آپس میں ناراض ہوجانا۔۔۔۔۔۔

    ٭بعض اسلامی بھائیوں کا سفر پورا کئے بغیر واپس پلٹ آنا ۔۔۔۔۔۔

    ٭ قافلے میں اکثر وقت کھانے پینے اور سونے میں گزرجانا۔۔۔۔۔۔

    ٭مقامی اسلامی بھائیوں کا شرکائے قافلہ سے ناراض ہوجانا۔۔۔۔۔۔

    ٭ امام صاحب کاتشویش میں مبتلاء ہونا۔۔۔۔۔۔

    ٭ بعض اوقات قافلے والوں کی وجہ سے مسجد انتظامیہ کا ناراض ہوجانا۔۔۔۔۔۔

    ٭ ان مسائل کی وجہ سے ایک مرتبہ سفر کرنیوالے دوبارہ سفر کے لئے آمادہ نہیں ہوپاتے ۔ہونا تو یہ چاہے تھا کہ ۳ دن کے لیے سفرکرنے والا ،۳۰ دن کے لیے سفر کرنے والابن جاتا مگر افسوس !وہ آئندہ ۳ دن کے لئے بھی تیار نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔

    ٭ سفر کے بعد علاقے میں مدنی کاموں میں دلچسپی پیدا نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔

    پیارے اسلامی بھائیو!ذکرکردہ مسائل سے بچنے کے لئے ہمیں چاہے کہ مدنی قافلے میں اپنی مرضی کے مطابق وقت گزارنے کی بجائے اپنی سوچ کو مدنی مرکز کی سوچ پر قربان کردیجئے اور گھر سے چلنے سے لوٹنے تک ، مدنی قافلے میں سونے جاگنے ، کھانے پینے اور تربیت کے سارے معاملات کے سلسلے میں مدنی مرکز کی طرف سے دی گئی
Flag Counter