Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
41 - 197
 (2)مد نی قافلے کا جدول 

(i)جدو ل کی اہمیت:
    شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں :
    ''مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے ۔''
    (الجامع الصغیر ص۸۷ رقم الحدیث ۱۴۰۶ طبعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
    صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    پیارے اسلامی بھائیو! الحمدللہ عزوجل ہم تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک "دعوت اسلامی "کے مدنی ماحول سے وابستہ ہيں ۔ جس کی برکت سے ہمیں بہت سے دینی کام کرنے کی سعادت حاصل ہوتی رہتی ہے ،جس کے لئے ہم میں اکثر اسلامی بھائیوں کو مختلف تنظیمی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ کسی بھی مدنی کام کو بہتر انداز میں کرنے کے لئے ہماری یہ کوشش ہونی چاہے کہ ہمارا ہر کام مدنی مرکز کے دیئے ہوئے طریقہ کار کے مطابق ہوکیونکہ یہ طریقہ کار طویل مشاہدے اور کثیر تجربات کے بعد ترتیب دیا جاتا ہے ۔
    یقینا''ساری دنیا کے مسلمانوں کی اصلاح کی کوشش کرنے''کے سلسلے میں مدنی قافلوں کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے کیونکہ مدنی قافلوں کے ذریعے ہی ہم
Flag Counter