Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
40 - 197
۱۔    حضرت ابو عبدالرحمن حبلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ '' تو اپنے بھائی کو جو کلمۂ

 حکمت تحفے میں دے اس سے افضل کوئی تحفہ نہیں ''۔
(سنن دارمی ج۱ ص۱۱۲ قدیمی کتب خانہ )
۲۔    حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ،''جو شخص علم حاصل کرنے کیلئے سفر کو جہاد نہیں سمجھتا میرے نزدیک اس کی عقل ناقص ہے ۔''
۳۔    حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، فرماتے ہیں،'' میں مدینہ منورہ سے شام کا سفر۳۰ دن میں کرکے پہنچا ایک حدیث شریف سننے کیلئے ۔''
۴۔    امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں'' جب تک قبر میں نہ چلا جاؤں علم حاصل کرنا نہ چھوڑوں گا۔''
واقعات
۱۔    امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والد بہت بڑے سرمایہ دار تھے، امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ان کا دیا ہوا سارا مال طلب ِ حدیث میں صرف کرڈالا۔
۲۔    امام یحیی بن معین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے علم ِ دین کی طلب میں اپنا کل سرمایہ ۸۰ ہزار دینار بھی صرف کرڈالا ،یہاں تک کہ جوتا تک نہ خرید پائے اور ننگے پیر چلتے تھے۔
۳۔    حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے علمِ دین کی راہ میں اپنی پونجی یعنی ۴۰ چالیس ہزار دینار صرف کرڈالے ۔
Flag Counter