Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
39 - 197
تُسَوَّدُوْا ''
سردار بنائے جانے سے پہلے علم حاصل کرو۔ ''
 (صحیح البخاری ج۱ ص۱۶ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی )
۳۔    حضرت سیدناعبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا ''عالم بنو یا طالب علم بنو یا ان کی صحبت اختیار کرنے والے بنو، ان کے علاوہ چوتھا نہ بننا ہلاک ہوجاؤ گے۔''
            (سنن دارمی ج۱ ص ۹۱ قدیمی کتب خانہ کراچی )
۴۔    حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا ''رات میں ایک گھڑی علم کا درس تمام رات جاگنے سے افضل ہے۔''
 (مشکوٰۃ المصابیح ص۳۶ قدیمی کتب خانہ کراچی )
۵۔     حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا '' دنیا اوراس میں جو کچھ ہے وہ ملعون یعنی لَعنت کیا گیا ہے مگر علم حاصل کرنے والا اوراس کا معلِّم اچھا ہے۔ ''
                (سنن دارمی ج۱ ص۱۰۶قدیمی کتب خانہ کراچی )
۶۔     حضرت حسن بن صالح رضی اللہ عنہ نے فرمایا'' لوگ دین میں علم کے اسطرح محتاج ہیں جس طرح دنیا میں کھانے پینے کے محتاج ہیں۔''
 (سنن دارمی ج۱ ص۱۰۶قدیمی کتب خانہ کراچی )
۷۔     حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا '' عنقریب فتنے ہوں گے صبح انسان مومن ہوگا اورشام کوکافر سوائے اس شخص کے جسے اللہ تعالیٰ نے علم کے ساتھ زندہ رکھا۔ ''
 (سنن دارمی ج۱ ص۱۰۹قدیمی کتب خانہ کراچی )
۸۔    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ''میں شب قدر میں شبِ بیداری کرنے سے زیادہ یہ پسند کرتاہوں کہ ایک ساعت دین کے مسائل سیکھنے کے لیے بیٹھوں۔''
 (الترغیب والترھیب ج۱ص ۵۸ مکتبہ روضۃ القرآن پشاور)
اقوالِ بزرگان د ین رحمھم اللہ
Flag Counter