Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
38 - 197
اور عمل کرنے والے کے اجر میں کوئی کمی نہ ہوگی ۔
        (الترغیب والترھیب ج۱ص ۵۶ مکتبہ روضۃ القرآن پشاور)
۴۹۔    جو صبح مسجد میں نیکی سیکھنے یا سکھانے کے لیے گیا اس کے لیے مکمل حج کرنے والے کی طرح اجر ہے ۔
 (الترغیب والترھیب ج۱ص ۵۹ مکتبہ روضۃ القرآن پشاور)
۵۰۔ ''جب تم جنت کی کیاریوں سے گزرو تو کچھ چن لیا کرو''۔ عرض کیا کہ جنت کی کیاریاں کیا ہیں ؟ فرمایا :''علم کی مجالس ''
 (الترغیب والترھیب ج۱ص ۶۳ مکتبہ روضۃ القرآن پشاور)
۵۱۔    ''اے اللہ ! میرے خُلفاء پر رحم فرما ''۔ عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے خلفاء کو ن ہیں ؟ فرمایا :''جو میرے بعد آکراحادیث روایت کریں گے اورلوگوں کو سکھائیں گے ''۔
 (الترغیب والترھیب ج۱ص ۶۲ مکتبہ روضۃ القرآن پشاور)
۵۲۔     جو شخص علم کی طلب میں کسی راستہ کو چلے اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے راستہ پر لے جاتاہے اورطالبِ علم کی خوشنودی کے ليے فرشتے اپنے بازو بچھا دیتے ہیں اورعالم کے لیے آسمان والے اورزمین میں بسنے والے اورپانی کے اندر مچھلیاں یہ سب استغفار کرتے ہیں اورعالم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے کہ جیسے چودھویں رات کے چاند کو تمام ستاروں پر اوربے شک علماء وارث انبیاء علیہم السلام ہیں ۔
            (جامع ترمذی ج۲ ص۹۳ فارقی کتب خانہ ملتان)
اقوالِ صحابہ علیہم الرضوان
۱۔حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا''تم اپنے اہل وعیال کو بھلائی سکھاؤ ''۔
        (الترغیب والترھیب ج۱ص ۷۰ مکتبہ روضۃ القرآن پشاور)
۲۔    حضرت سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا
''تَفَقَّھُوْا قَبْلَ اَنْ
Flag Counter