Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
36 - 197
اس کے لیے جنت کے راستے آسان فرمادیتاہے ۔ فرشتے طالب علم کی رضا کے لیے اپنے پر بچھا دیتے ہیں ۔ طالب علم کے لیے جو آسمان وزمین میں ہیں حتی کہ پانی میں مچھلیاں سب استغفار کرتے ہیں ۔
 (سنن دارمی ج۱ ص ۱۰۸ قدیمی کتب خانہ کراچی )
۳۶۔    جسے موت اس حال میں آئے کہ وہ اسلام زندہ کرنے کے لیے علم سیکھ رہا ہو تو جنت میں اس کے اورانبیاء علیہم السلام کے درمیان ایک درجہ کا فرق ہوگا۔
                (سنن دارمی ج۱ ص ۱۱۲قدیمی کتب خانہ کراچی )
۳۷۔    جو علم طلب کرے پھر اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو اس کے لیے دوگنا اجر ہے ۔اگر حاصل نہ کر سکے تو ایک اجر ہے ۔
            (مشکوٰۃ المصابیح ص۳۹ قدیمی کتب خانہ کراچی )
۳۸۔    رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مسجد میں دومجالس پر گزرے تو فرمایا : ''یہ دونوں بھلائی پر ہیں ، مگر ایک مجلس دوسری سے بہتر ہے پس یہ اللہ تعالیٰ سے دعا کررہے ہیں اوراس کی طرف راغب ہیں اللہ تعالیٰ اگر چاہے انہیں دے چاہے نہ دے جبکہ یہ لوگ دینی مسائل اورعلم سیکھ رہے ہیں اورنہ جاننے والوں کو سکھا رہے ہیں یہی افضل ہیں۔ میں بھی معلِّم بنا کر بھیجا گیا ہوں '' ۔پھر آپ ان میں تشریف فرما ہوئے ۔
            (مشکوٰۃ المصابیح ص۳۶ قدیمی کتب خانہ کراچی )
۳۹۔    ''کیا تم جانتے ہو بڑا سخی کون ہے ؟'' عرض کیا گیا: اللہ ورسولہ اعلم یعنی اللہ ورسول عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم جانیں ۔فرمایا : ''اللہ تعالیٰ بڑا جوّاد ہے پھر اولاد آدم میں مَیں بڑا سخی داتا ہوں اورمیرے بعد وہ شخص بڑا سخی ہے جو علم سیکھے اورپھر اسے پھیلائے وہ قیامت کے دن ایک جماعت ہوکر آئے گا''۔
 (مشکوٰۃ المصابیح ص۳۷ قدیمی کتب خانہ کراچی )
Flag Counter