Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
33 - 197
۱۹۔    علم کو خوب پھیلاؤ اور لوگوں میں بیٹھو، تاکہ علم نہ جاننے والے علم حاصل کریں کیونکہ جب تک علم کو راز نہیں بنایا جائے گا علم نہیں اٹھے گا ۔
        (صحیح البخاری ج۱ ص۲۰ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی )
۲۰۔    لوگوں سے وہی بات بیان کروجس کو لوگ سمجھ لیں کیا تم پسند کرو گے کہ اللہ اوراسکے رسول کو جھٹلایا جائے ؟
 (صحیح البخاری ج۲ ص۲۴ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی )
۲۱۔    جس نے ہدایت وبھلائی کی دعوت دی اسے اس بھلائی کی پیروی کرنے والوں کے برابر اجر ملے گا اوران کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہوگی اورجس نے کسی کو گمراہی کی دعوت دی اسے اس گمراہی کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ ہوگا اوران کے گناہوں میں کمی نہ ہوگی ۔
 (صحیح مسلم ج۲ص۳۵ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی )
۲۲۔    اللہ کی قسم ! اگر اللہ تعالیٰ تمھارے سبب سے کسی ایک آدمی کو ہدایت دے دے تو یہ
خَیْرٌ لَکَ مِنْ حُمُر النَّعَمْ
یعنی تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہترہے ۔
            (سنن ابوداؤد ج۲ ص۱۵۹ مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان )
۲۳۔    میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قوم سے چار غلام آزاد کرنے سے یہ بات زیادہ پسند کرتا ہوں کہ میں نمازِ فجر کے بعد ایسی قوم کے ساتھ بیٹھوں جو اللہ کا ذکر کرتی ہو یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے ۔ میں چا ر غلام آزاد کرنے سے زیادہ اس بات کو پسند کرتاہوں کہ نماز عصر کے بعد ایسی قوم کے ساتھ بیٹھوں جو اللہ کا ذکر کرتی ہو یہاں تک کہ سورج غروب ہوجائے
 (سنن ابوداؤد ج۲ ص۱۶۰ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی)
۲۴۔    اے ابو ذر! صبح کے وقت تیر ا کتاب اللہ سے ایک آیت سیکھنا تیرے لیے سورکعتیں ادا کرنے سے اچھاہے اورصبح کے وقت تیرا علم کی ایک بات سیکھنا ہزار رکعت
Flag Counter