Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
31 - 197
۷۔    ''اللہ تعالیٰ اس شخص کو ہرا بھرا (یعنی دنیا میں خوش وخرم اورآخرت میں اس کا چہرہ تروتاز ہ) رکھے جو مجھ سے حدیث پاک سنے اسے یاد رکھے یہاں تک کہ کسی اورکو یہ حدیث پاک پہنچا دے بسا اوقات سننے والا، مبلغ سے زیادہ یاد رکھنے والا ہوتاہے ''۔
            (جامع ترمذی ج۲ ص۹۰ فاروقی کتب خانہ ملتان )
۸۔    ''اَنَّ الدَّالَّ عَلٰی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہٖ
یعنی نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہے''۔
 (جامع ترمذی ج۲ ص۹۰۔۹۱ فاروقی کتب خانہ ملتان )
۹۔    جس شخص نے کسی اچھے کام کو شروع کیا پھر اس کام کی پیروی کی گئی یعنی لوگوں نے بھی وہ کام کیا تو اس کو اپنی نیکی کا بھی اجر ملے گا اورپیروی کرنے والوں کی نیکیوں کا بھی اور ان کے اجر میں کمی نہیں ہوگی۔ اورجس نے برا کام شروع کیا پھر اس کام کی پیروی کی گئی تو اسے اپنی برائی کا گناہ بھی ملے گا اورپیروی کرنے والوں کی برائی کا گناہ بھی اوران کے گناہوں میں کمی نہ ہوگی۔
 (جامع ترمذی ج۲ ص۹۲ فاروقی کتب خانہ ملتان )
۱۰۔    بَلِّغُوْ ا عَنِّیْ وَلَوْ اٰیَۃٌ ۔۔۔الخ
میری طرف سے لوگوں کو پہنچا دو اگرچہ ایک ہی آیت ہو اوربنی اسرائیل سے حکایات لو تو کوئی حرج نہیں جو جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے ۔
            (جامع ترمذی ج۲ ص۹۱ فاروقی کتب خانہ ملتان )
۱۱۔    جس شخص نے میری سنتوں میں سے کسی ایسی سنت کو زندہ کیا جس پرعمل ترک کیا جا چکا تھا تو اس کو سنت پر عمل کرنے والوں کا اجر بھی ملے گااور ان کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہوگی ۔
 (جامع ترمذی ج۲ ص۹۲ فاروقی کتب خانہ ملتان )
۱۲۔    جو شخص کسی راستے پر علم حاصل کرنے کے لیے چلے اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے
Flag Counter