Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
30 - 197
 (v) علم دین کے فضائل 

فرامینِ مصطفی صلی اللہ علیہ وَاٰلہٖ وسلم
۱۔    ''جو آدمی علم کی تلاش کرنے کے لیے کسی راستہ پر چلے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے ''۔
 (صحیح مسلم ج۱ ص ۳۴۵ قدیمی کتب خانہ ، جامع ترمذی ج۲ص ۸۹ فاروقی کتب خانہ ملتان )
۲۔     ''جو قوم کتاب اللہ کی تلاوت کے لیے اللہ تعالیٰ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہواورایک دوسرے کے ساتھ درس کا تکرار کرے تو اُن پر (i)سکینہ (اطمینان وسکون)نازل ہوتاہے (ii)رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے (iii)فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں ۔ (iv)اوراللہ تعالیٰ ان کا ذکر فرشتوں کے سامنے فرماتاہے ۔''
                (صحیح مسلم ج ۱ص ۳۴۵ قدیمی کتب خانہ کراچی )
۳۔    ''جو شخص علم کی طلب میں چلے وہ لوٹ آنے تک اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ہے۔''
            (جامع ترمذی ج۲ ص۸۹ فاروقی کتب خانہ ملتان )
۴۔    ''اللہ تعالیٰ جس سے بھلائی کا ارادہ فرما تا ہے اُسے دین کی سمجھ بوجھ عطا فرما دیتا ہے''۔
 (جامع ترمذی ج۲ ص۸۹ فاروقی کتب خانہ ملتان )
۵۔    ''جو شخص علم حاصل کرے وہ اس کے پچھلے  گناہوں کا کفارہ ہوجاتاہے ۔''
            (جامع ترمذی ج۲ ص۸۹ فاروقی کتب خانہ ملتان )
۶۔    ''تمھارے پاس مشرق سے کچھ لوگ علم حاصل کرنے آئیں گے پس جب وہ تمھارے پاس آئیں تو ان کے ساتھ خیر خواہی کرنا ۔''
            (جامع ترمذی ج۲ ص۸۹ فاروقی کتب خانہ ملتان )
Flag Counter