Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
29 - 197
کوشش فرمائیں تووقت کی مناسبت سے ماقبل بیان کردہ چیزوں کے ساتھ ساتھ راہِ خدا عزوجل میں پیش کی گئی اسلاف رضی اللہ تعالی عنہم کی قربانی کے واقعات بھی سنائیں پھر راہ خدا عزوجل میں سفر سے روکنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کا طریقہ بھی بتائیں ۔اس کے بعد مذکورہ اسلامی بھائی کو مدنی قافلے میں سفر کے اُخروی فضائل کے ساتھ ساتھ دنیاوی برکات کے بارے میں بھی بتائیے۔
۱۵) یاد رکھئے کہ مدنی قافلہ تیار کرنے کے لئے انفرادی کوشش، اجتماعی بیان سے کہیں زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے اور انفرادی کوشش میں ذاتی کردار کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے، لہذا !اگر ہم باعمل ہوں گے تو ہم سے ملاقات رکھنے والے دعوت اسلامی سے متاثر ہونگے،لیکن اگر ہمارے قول وفعل میں تضاد ہوگا تو ہم سے وابستہ رہنے والے اسلامی بھائیوں کے بدظن ہوجانے کا قوی اندیشہ ہے ۔
۱۶) جو اسلامی بھائی مدنی قافلے میں سفر کے لئے تیار ہوچکے ہوں ، ان کی خیرخواہی کی ترکیب بنائی جائے مثلاًنمکو ، بسکٹ یافروٹ پیش کیجئے کہ اس سے ان کے دل میں مدنی ماحول کی محبت میں اضافہ ہوگا اور شیطان ان کو مدنی قافلے میں سفر سے روکنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ان شاء اللہ عزوجل
۱۹) کسی اسلامی بھائی کو مدنی قافلہ میں سفر کے لئے تیار کر لینے ہی پر اکتفاء نہ کریں بلکہ قافلے میں سفر کے بعد بھی اسے مستقل طور پر مدنی ماحول میں لانے کے لئے انفرادی کوشش جاری رکھئے ۔
Flag Counter