Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
3 - 197
بولنا شروع کردی۔اس کی گفتگو سے معلوم ہوا کہ وہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں دادو شہر میں رہتا ہے اور 15سال سے اس کام میں مصروف ہے، اس کی شادی پاکستان کے مشہور شہر مری میں ہوئی ہے،اس کے والدین کینیڈا میں رہتے ہیں جو سال میں ایک مرتبہ پاکستان آتے ہیں یعنی اس کی اپنے والدین سے سال میں ایک مرتبہ ملاقات ہوتی ہے اور وہ مسلسل اپنا کام یعنی عیسائی مذہب کی تبلیغ کررہا ہے۔''
    پیارے اسلامی بھائیو!یہ تو ایک مثال تھی ، اس جیسے نہ جانے کتنے لوگ ہوں گے جو مسلمانوں کو ایمان کی دولت سے محروم کرنے کے لئے جگہ جگہ اپنے شکار کی تلاش میں نکلے ہوئے ہوں گے ۔
    اس لئے ہمیں چاہيے کہ خواب ِ غفلت سے بیدار ہوں اور اپنی آخرت کی بہتری کے لئے امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کے عطا کردہ اس مدنی مقصد کو اپنالیں کہ،''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ان شاء اللہ عزوجل ''یاد رکھئے !اپنی اصلاح کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے ''دعوتِ اسلامی''کے مدنی قافلوں کا مسافر بننا بے حد ضروری ہے ۔کیونکہ ساری دنیا میں نیکی کی دعوت مدنی قافلوں کا مسافر بن کر ہی عام کی جاسکتی ہے ۔
     خود ہمارے مدنی آقا   نے راہِ خدا عزوجل میں متعدد سفر کئے، جن کے دوران سرور ِ کونین  نے بہت سی تکالیف کاسامناکیا، مصیبتیں جھیلیں، طعنے سنے، زخم سہے، پتھر کھائے، فاقوں کے سبب پیٹ پر پتھر باندھے،۔۔۔۔۔۔لیکن پھر بھی راتوں کو اٹھ اٹھ کر، رو روکر لوگوں کی ہدایت کے لئے دعائیں کیں اورراہِ خدا عزوجل میں سفر کرکے
Flag Counter