| نصابِ مدنی قافلہ |
۷) علمائے دین یا مفتی صاحبان سے مدنی کام اور مدنی قافلوں میں اضافے کے لئے دعا کی درخواست کریں۔
۹) شرکائے قافلہ میں سے ہر اسلامی بھائی کو اخلاص کے ساتھ کوشش کرنی چاہے کہ ''ہمیں یہاں سے زیادہ سے زیادہ مدنی قافلے سفر کروانے ہیں ۔''اس سلسلے میں درس وبیان میں بھی ترغیب دلائیں اور اس کے بعد انفرادی کوشش کے ذریعے بھی ۔
۱۰) جب نئے اسلامی بھائی مسجد میں آئیں تو انفرادی کوشش کے ذریعے ان کے ذہن میں علمِ دین حاصل کرنے اور سنّتیں سیکھنے کی اہمیت اجاگر کرکے انہیں مدنی قافلے میں سفر کے لئے تیار کریں۔اس کے ساتھ ساتھ انہیں''دعوت اسلامی کی بہاریں ''یا ''راہ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل و برکات'' سناکر بھی ترغیب دلائیں۔اوراگر کسی پرانے اسلامی بھائی سے ملاقات ہو تو انہیں مدنی قافلے کی قدرو قیمت کا احساس دلاکر مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دیجئے۔نیز ان کا یہ بھی ذہن بنائے کہ یوں تو ہر سُنّی دعوتِ اسلامی والا ہے لیکن ہمیں حقیقی معنوں میں'' دعوتِ اسلامی ''والابننے کے لئے درج ِ ذیل مدنی کام اپنی ذات پر نافذ کرنا ہوں گے ،
(i ہر ماہ راہ خدا عزوجل میں مدنی قافلے میں سفرکرنا ۔۔۔۔۔۔
(ii روزانہ مدنی کام کو بڑھانے کے لئے دو گھنٹے دينا۔۔۔۔۔۔
(iiiہفتہ وار اجتماع میں شروع سے آخر تک شرکت کرنا۔۔۔۔۔۔
iv) ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں اول تا آخر شرکت کرنا۔
۱۳) جب بھی کسی پر مدنی قافلے میں سفر کے لئے تیار کرنے کی غرض سے انفرادی