| نصابِ مدنی قافلہ |
ان کے نام بھی لکھ لئے جائیں ۔پھر دوسرے دن فجر کے بعد گھر وں پر ملاقات کرکے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلہ میں سفر کے لئے ترغیب دی جائے۔ اسی دوران مدنی قافلہ کے شرکاء میں سے کوئی مبلغ ذہنی طور پر تیار رہے پھرجیسے ہی دوسرے مدنی قافلہ کی ترکیب بنے وہ اس قافلے کو لے کر وہاں سے روانہ ہوجائے اور اگر مبلغ کی ترکیب نہ بن پائے تو نئے تیار ہونے والے اسلامی بھائیوں کو ہاتھوں ہاتھ مدنی تربیت گاہ میں پیش کر دیجئے۔
۴) پہلے دن سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سُنّتوں کے موضوع پر بیان کیا جائے تاکہ لوگوں کے ذہنو ں میں سُنّتوں کی اہمیت بیٹھ جائے۔ دوسرے دن حُسنِ اخلاق پر بیان ہو اور تیسرے دن خوف الٰہی عزوجل اور عشقِ رسول صلي اللہ عليہ وسلم پر بیان ہو۔
حسن ِاخلاق کے بیان سے شوق بیدار ہوگا ، خوف الٰہی عزوجل سے دل نرم ہونگے، عشقِ رسول صلي اللہ عليہ وسلم کے بیان میں آنکھوں سے اشکوں کی برسات ہوگی تو راہ خدا عزوجل میں سفر کروانے میں آسانی ہوگی۔
۵) جس مسجد میں مدنی قافلہ ٹھہرے ،قافلے میں شریک اسلامی بھائی اُس مسجد کے ذمہ دار سے مل کر وہاں کے نمازی حضرات یا دیگر اسلامی بھائیوں کی مصروفیات کے بارے میں معلومات کرلیں۔نیز علاقے کے اسلامی بھائیوں سے مدنی قافلہ سفر کروانے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کی درخواست بھی کریں ۔
۶)اگر مدنی قافلہ کسی گاؤں یا گوٹھ میں جائے تو وہاں کے وڈیرے یا چوہدری صاحب کو گھر پر جاکرنیکی کی دعوت دیں۔اگر وہ قافلہ میں سفر کے لئے تیار ہوگئے توان شاء اللہ عزوجل وہاں سے قافلہ خود ہی تیار ہوجائے گا۔اسی طرح علاقے کی دیگرشخصیات کو بھی انتہائی محبت سے پہلے مسجد میں آنے کی دعوت دیں پھر انہیں مدنی قافلے کی اہمیت بتا کر