اس کے لیے میری شفاعت واجِب ہوگئی۔''
(المعجم الاوسط ج۲ ص ۲۷۹ رقم الحدیث ۳۲۸۵)
صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
۱) مدنی قافلہ کی کامیابی کا انحصارتین باتوں پر ہے:
(I جہاں پرمدنی قافلہ جائے وہاں سے دوسرا مدنی قافلہ سفر بھی کروائے۔
(iiمدنی قافلے میں سفر کرنے والوں میں سے ہر ایک کا ذہن یہ بن جائے کہ مجھے کم از کم ہر ماہ تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنا ہے ۔
(iii مدنی قافلے والے جب واپس علاقے میں جائیں تو وہاں بھی مدنی کام کی دھوم مچ جائے۔
۲) ''دعوت اسلامی'' کے کام کی جان'' مدنی قافلہ ''اور مدنی قافلہ کی جان ''ملاقات یعنی انفرادی کوشش'' اور انفرادی کوشش کی جان'' خوش اخلاقی'' کو ہر وقت پیش نظر رکھا جائے۔
۳) تین دن کے مدنی قافلہ میں پہلے دن مختلف اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کر کے انہیں مدنی قافلے کا مسافر بننے کی بھرپور ترغیب دلائی جائے، اور نیت کروانے کے بعد