| نصابِ مدنی قافلہ |
مدینہ ۲۰: قافلے میں سفر سے متعلقہ اہداف کو تمام اسلامی بھائی آپس میں تقسیم کرلیں ۔ ان شاء اللہ عزوجل ہدف سے زیادہ قافلے تیا ر ہوجائیں گے۔
مدینہ ۲۱۔ ہر اسلامی بھائی کو دُھن ہونی چاہے کہ'' مجھے مدنی قافلے تیار کرنے ہیں۔'' مدینہ ۲۲۔ لفظ'' تبلیغ ''پر غور فرما ئیے۔
ت ۔ ب ۔ ل ۔ ی ۔ غ
''ت''تکلیف آئے گی،''ب'' برداشت کر،''ل'' لگا دل، ''ی''یہی تیرا کام ہے، ''غ''غیب سے تیری امداد کی جائے گی۔یعنی راہِ تبلیغ میں تجھے تکلیف آئے گی توبرداشت کراوردلجمعی سے یہ کام کرتا رہ کیونکہ تیرایہی کام ہے ،ان شاء اللہ عزوجل غیب سے تیری امدادہو گی۔