مدینہ۱۴: اگر کسی کو اجازت کا مسئلہ درپیش ہو تو گھر پر جاکر اجازت طلب کریں۔
مدینہ۱۵: جب ذمہ داروں کا مدنی مشورہ ہو توذمہ داروں سے مدنی قافلے کے سفر کی تاریخیں لے لیں۔
مدینہ ۱۶: مدنی قافلہ روانہ کرنے سے پہلے امیر ِقافلہ ضرور تیار کریں۔
مدینہ۱۷: جب کوئی مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہو تو اس کی خوب تشہیر کی جائے ۔ ہر اسلامی بھائی بطورِ ترغیب دوسروں کو بتائے کہ'' الحمدللہ عزوجل !میں فلاں دن قافلے میں جارہا ہوں۔''
مدینہ۱۸: تمام ذیلی حلقوں میں ذمہ دارِ قافلہ کے ذریعے ہفتہ بھر تمام درسوں اوربیانات میں اعلانِ قافلہ ہونا چاہے ، نیز ہر مسجد کی سطح پر ہفتہ میں کم از کم ایک دن پورا بیان صرف قافلہ کے موضوع پر ہو۔
مدینہ ۱۹: ہفتہ واری علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی مضبوط ترکیب بنائی جائے