Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
23 - 197
جہد مسلسل کی بناء پر مشکل سے مشکل مہم کو سَر کیا جاسکتا ہے ۔چنانچہ اس نے اپنی تمام تر ہمت مجتمع کرتے ہوئے اپنے بکھرے ہوئے لشکر کو جمع کیا اور پھرسے دشمن پر حملہ کیا اور فتح یاب ہوا۔
    اسی طرح سخت پتھر پر پانی کے چند قطرے گرائے جائیں تو اس میں سوراخ ہونا مشکل بلکہ ناممکن ہے لیکن اگر یہی قطرے مسلسل تیس دن گرتے رہیں تو پتھر میں چھوٹا سا سوراخ ضرور ہوجائے گا ۔بالکل اسی طرح اگر ہم کسی اسلامی بھائی کو مسلسل دعوت دیتے رہیں گے ، بالآخر وہ مدنی قافلے کا مسافر بننے کے لئے تیار ہو ہی جائے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل
مدینہ۹: مدنی قافلے کی تیاری کے لئے عملی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ صدقِ دل سے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا بھی کرتے رہیں کہ دعا مومن کا ہتھیار ہے ۔اس کے علاوہ جب بھی گھر سے مدنی قافلے کی تیاری کے لئے چلیں تو والدین سے دعا کروائیں۔
مدینہ۱۰: یہ کام مشکل ضرور ہے، لیکن یادرکھئے کہ جو کام جتنا دشوار ہوتا ہے اتنا ہی اس کا اجر زیادہ ہوتا ہے۔چنانچہ حضرت ابراہیم بن ادھم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ''جو عمل دنیا میں جتنا دشوار گزار ہوگا میزان عمل پر وہ اتنا ہی زیادہ وزن دار ہوگا''۔
مدینہ۱۱: مدنی قافلے میں سفرکی دعوت کے دوران اگر کوئی اسلامی بھائی اپنی پریشانی بتائے تو افسوس کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کریں اوراگرمناسب سمجھیں تواس کی پریشانی کا حل بھی پیش کریں ۔اس کے بعد مدنی قافلوں کی برکت سے مصائب سے چھٹکارہ پانے والوں کے واقعات سناتے ہوئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کی ترغیب بھی دیں ۔ اور اگر وہ خوشی کی خبر سنائے تو مبارکباد دیتے ہوئے اس سے معانقہ بھی کریں(امرد
Flag Counter