| نصابِ مدنی قافلہ |
مدینہ۵ : یہ نام و پتہ نیت کرنے والے اسلامی بھائی کے علاقے کے مدنی قافلہ نگران تک پہنچا دیجئے اور خود بھی اس پر انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھئے۔پھر مدنی قافلہ نگران کو چاہيے کہ مدنی قافلہ میں سفر کی نیت کرنے والے تمام اسلامی بھائیوں کی ایک فہرست مرتب کر لے ۔ پھر وہ روزانہ ان میں سے منتخب اسلامی بھائیوں سے بالخصوص اور دوسرے اسلامی بھائیوں سے بالعموم 'ان کے گھر ، دکان یا دفتر وغیرہ میں ملاقات کرے اور مدنی قافلے میں سفر کی ترغیبی یاد دہانی کرواتا رہے ،حتی کہ مدنی قافلے کے سفر کی تاریخ سے پہلے پہلے تمام نیت کرنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات مکمل کر لے ۔ملاقات کے لئے جاتے وقت مدنی قافلہ پیڈ اور قلم ساتھ ہونا ضروری ہے ۔
مدینہ۶: مدنی قافلے کے سفر کی تاریخ پہلے مقرر ہونی چاہے۔
مدینہ۷:جب بھی کسی کومدنی قافلہ میں سفر کی دعوت دینے کی غرض سے ملاقات کرنے جائیں تو باوضو ہو کر جائیں ،اس سے آپ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔
مدینہ۸: مدنی قافلہ تیار کرنے کے دوران ہمیں کتنی ہی دشواریاں پیش آئیں ، امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے اور مایوسی ہمارے قریب بھی نہ پھٹکنے پائے کیونکہ مایوس ہونے سے ہمت جواب دے جاتی ہے ،جس کے نتیجے میں جذبہ پہلے تو کم ہونا شروع ہوتا ہے پھر بالآخر ختم ہوجاتا ہے ۔لہذا!ہمت ہارے بغیر انفرادی کوشش مسلسل جاری رکھیں۔مشہور ہے کہ ایک بادشاہ جس کا لشکر شکست کھاچکا تھا ،سخت مایوسی کے عالم میں ایک غار میں پناہ لئے ہوئے تھا ۔ اچانک اس کی نگاہ ایک مکڑی پر پڑی جس نے غار کی دیوار پرچڑھنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی ، لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور اپنی کوشش جاری رکھی ۔ بالآخر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی ۔ اس بادشاہ کو یہ بات سمجھ آگئی کہ