پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نیکی کی دعوت کو عام کریں گے تو بے شمار برکتیں اور فضیلتیں حاصل ہوں گی۔ ابھی ان شاء اللہ عزوجل دعا کے بعد مسجد سے باہر جا کر لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کی جائے گی۔ اور ان کو مسجد میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔ ابھی اسی سلسلے میں یعنی نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے آپ بھی ہمارا ساتھ دیجئے کہ نیکی کی دعوت دینے والوں کا ساتھ دینا بھی عظیم نیکی ہے نیز
حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ : جو قدم راہِ خدا عزوجل میں خاک آلود ہوں گے اُن کو جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔
(مسند امام احمد رقم الحدیث ۵۹۳۵ ج۵ ص۳۹۹ دارالکتب بیروت)
آپ بھی اس عظیم نیکی کو کرنے کی سعادت حاصل کیجئے ۔ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے والے اسلامی بھائی میرے دائیں جانب تشریف لے آئیں ۔ ان شاء اللہ عزوجل علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے آداب بیان کئے جائیں گے ، اور جو اسلامی بھائی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت نہیں کرسکتے وہ یہیں مسجد ہی میں تشریف رکھیں کہ مسجد میں بھی