Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
194 - 197
سنتوں بھرا بیان جاری رہے گا۔ کہ مسجد میں بیٹھنے کے بے شمار فضائل و برکات ہیں ۔ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 

     ''جو قوم کتاب اللہ کی تلاوت کے لیے اللہ تعالیٰ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہواورایک دوسرے کے ساتھ درس کا تکرار کرے تو اُن پر (i)سکینہ (اطمینان وسکون)نازل ہوتاہے (ii)رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے (iii)فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں ۔ (iv)اوراللہ تعالیٰ ان کا ذکر فرشتوں کے سامنے فرماتاہے ۔''
            (صحیح مسلم ج ۱ص ۳۴۵ قدیمی کتب خانہ کراچی )
سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 

    اے ابو ذر! صبح کے وقت تیر ا کتاب اللہ سے ایک آیت سیکھنا تیرے لیے سورکعتیں ادا کرنے سے اچھاہے اورصبح کے وقت تیرا علم کی ایک بات سیکھنا ہزار رکعت نماز پڑھنے سے اچھا ہے خواہ اس پر عمل ہویا نہ ہو۔
            (سنن ابن ماجہ ص۲۰ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی )
سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 

    مومن کو اس کے عمل اورنیکیوں سے مرنے کے بعد بھی یہ چیزیں پہنچتی رہتی ہیں۔(۱)علم جس کی اس نے تعلیم دی اوراشاعت کی (۲) اولادِ صالح جسے چھوڑ کر مرا ہے (۳) مصحف (قرآن مجید) جسے میراث میں چھوڑا (۴)مسجد بنائی (۵)مسافر کے لیے مکان بنادیا (۶)لوگوں کے لیے نہر جاری کردی (۷)اپنی صحت اورزندگی میں اپنے مال میں سے صدقہ نکال دیاجو اس کے مرنے کے بعد اُس کو ملے گا۔
 (سنن ابن ماجہ ص۲۲ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی )
Flag Counter