| نصابِ مدنی قافلہ |
میں جوش ایمانی پیدا فرما دیتا ہے۔ اور وہ اسلامی بھائی جو پہلے مسجدوں کے قریب تک نہیں آتے تھے ، نمازیں پڑھنے میں ان کا دل نہیں لگتا تھا۔ سنتوں پر عمل کرنے کا ان کو شوق تک نہیں ہوتا تھا ۔ الحمد للہ عزوجل نیکی کی دعوت کی برکت سے ان کے اندر نمازوں کا بھی جذبہ پیدا ہوجاتا ہے اور سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن بھی بن جاتاہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے کہ اگر ہمارے نیکی کی دعوت دینے پر کوئی شخص گناہوں سے تائب ہوکر نمازی بن گیا ،سنتوں کا آئینہ دار بن گیا تووہ ہمارے لئے ثواب جاریہ کا عظیم ذریعہ بن جائے گا کیونکہ حدیث میں ہے،''اَنَّ الدَّالَّ عَلٰی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہٖ یعنی نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہے''۔
(جامع ترمذی ج۲ ص۹۰۔۹۱ فاروقی کتب خانہ ملتان )
ایک اور حدیث میں ہے کہ''جس نے ہدایت وبھلائی کی دعوت دی اسے اس بھلائی کی پیروی کرنے والوں کے برابر اجر ملے گا اوران کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہوگی اورجس نے کسی کو گمراہی کی دعوت دی اسے اس گمراہی کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ ہوگا اوران کے گناہوں میں کمی نہ ہوگی ۔
(صحیح مسلم ج۲ص۳۵ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی )
پیارے اسلامی بھائیو ! نیکی کی دعوت دینے کے بے شمار فضائل و برکات ہیں ۔
حضرت سیدنا کعب الاحبار رضی اللہ تعالیٰ عنہ، فرماتے ہیں۔کہ جنت الفردوس خاص اُس شخص کیلئے ہے۔ جو نیکی کی دعوت دے اور برائی سے منع کرے ۔ نیکی کی دعوت دینے والے کو ہرہربات کے بدلے میں ایک ایک سال کی عبادت کا