پیارے اسلامی بھائیو! اس حکایت سے یہ درس ملا کہ اگر کوئی نیکی کی دعوت دینے والا اور برائی سے منع کرنے والا واقعی جذبہ اخلاص اور جوش ایمانی سے کوئی کلمہ حق کہے تو اللہ عزوجل اُس کے کلام میں ایسی تاثیر پیدا کردیتا ہے کہ بڑے بڑے ظالموں کے سینوں میں آہنی دل بھی پگھل کر موم بن جاتے ہیں اور نیکی کی دعوت دینے والے اور برائی سے منع کرنے والے کی مدد کیلئے آسمانوں سے فرشتوں کی ایسی فوج اُتر پڑتی ہے جس کی ہیبت و جلالت سے ظالموں کے جسم کا ہر ہر رونگٹا اور بدن کا بال بال لرزنے لگتا ہے، اور فتح مبین انتہائی جذبہ عقیدت کے ساتھ نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے والے خوش نصیب مسلمان کے قدموں کا بوسہ لینے لگتی ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! ہمیں اس حکایت سے یہ درس ملا کہ اگر کوئی جذبہ اخلاص کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرتا ہے تو اللہ عزوجل اُس کے کلام میں ایسی تاثیر پیدا فرماتاہے ۔ چاہے کتنا ہی سخت دل کیوں نہ ہوان کے سخت دل بھی پگھل کر موم بن جاتے ہیں ۔ نیکی کی دعوت کی برکت سے اللہ عزوجل ان کے دلوں