Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
19 - 197
مدینہ(۲۷)    خادمینِ فیضان مدینہ اور امام ومؤذن ، ٹیلیفون آپریٹرزاور مکتبۃ             المدینہ کا عملہ بھی روزانہ کیسیٹ سننے کا اہتمام فرمائیں۔

مدینہ(۲۸)    مدنی مرکز میں امام اور مؤذن دعوتِ اسلامی کے سر کی حیثیت رکھتے         ہیں ۔لہذا! صرف ایسے اسلامی بھائیوں کو یہ ذمہ داری سونپی             جائے جو مدنی قافلہ کورس کرچکے ہوں۔ جو لوگوں کواجتماع میں کامل         شرکت اور مدنی قافلے میں ہر ماہ سفر کی ترغیب دلاتے رہیں ۔یہ             ایسے ملنسار ہوں کہ جو اجنبی آجائے وہ اس کو مدنی قافلے کا مسافر             بنادیں۔

مدینہ(۲۹)    جب تک ہم خود مدنی کام نہیں کریں گے تو دوسروں کو کس 

        طرح پابند کریں گے؟

مدینہ(۳۰)    حقیقی کارکردگی وہ ہے جس سے لوگوں میں عمل کا جذبہ پیداہو اور 

        آخرت کی برکتیں ملیں۔

مدینہ(۳۱)    تمام ذمہ     دار اسلامی بھائی ''دلجوئی کے فضائل '' پر مشتمل بیان 

        کی کیسٹ ضرور سن لیں۔