اور اپنے اپنے پلے سے مکتبۃ المدینہ سے شائع شدہ سنّتوں بھرے رسائل خوب خوب تقسیم کیجئے ۔آپ کا بانٹا ہوا رسالہ پڑھ کر اگر ایک فرد بھی نمازی یاسنتوں کا عادی بن گیا یادعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا تو ان شاء اللہ عزوجل آپ کا دونوں جہانوں میں بیڑا پار ہوگا ۔
مدینہ(۲۳) جہاں کہیں بھی مدنی مرکزفیضان مدینہ ہو وہاں ہر وقت ایک خیر خواہ
اسلامی بھائی ہو جوہر آنے جانے والے، جانے انجانے سے خوش اخلاقی سے پیش آئے اور دلجوئی اور خیر خواہی کرتے ہوئے اس پر انفرادی کوشش کرے ۔
مدینہ(۲۴) اگر شرعی رکاوٹ نہ ہو تو دین کی خاطر گھر سے باہر رہنے کی عادت بنائيے ۔میں نے گھر میں مقیّد رہ کر نہیں ،کثرت کے ساتھ گھر سے باہر رہ کر باذن ِ اللہ دین کی خدمت کی سعادت پائی ہے ۔
مدینہ(۲۵) مبلغین دورانِ بیان رسالوں اورسنتوں بھرے بیانات کی
کیسٹیں سننے کی ترغیب دلائیں ، مثلاً اگر کسی رسالے کے ذریعے بیان کریں تو اس کے بارے میں لوگوں کو بتائیں کہ میں نے فلاں رسالے سے بیان کیا ہے ،آپ اس کو ھدیۃ حاصل کر کے پڑھئے اور تقسیم کیجئے ۔
مدینہ(۲۶) درس کا طریقہ جو'' فیضانِ بسم اللہ'' میں ہے اس کے مطابق بیٹھ کر درس دیجئے۔(اس کتاب میں بھی یہ طریقہ درج کر دیا گیا ہے)