Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
189 - 197
3 ) علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت سے پہلے کا بیان
    الحمد للہ عزوجل ہم مسلمان ہیں ۔ مسلمان کاہر کام اللہ عزوجل اور اس کے پیارے حبیب صلي اللہ عليہ وسلم کی خوشنودی کے لئے ہونا چاہے ۔ مگر بد قسمتی سے آج ہماری اکثریت نیکی کے راستے سے دور ہوتی جارہی ہے۔ شاید اسی وجہ سے ہمیں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ کوئی بیمار ہے تو کوئی قرضدار ، کوئی گھریلو ناچاقیوں کا شکار ہے تو کوئی تنگدست و بے روزگار ، کوئی اولاد کا طلبگار ہے تو کوئی نافرمان اولاد کی وجہ سے بیزار۔ الغرض ہر ایک کسی نہ کسی مصیبت میں گرفتار ہے ۔ یقینا یہ سب پریشانیاں ہماری شامتِ اعمال کا نتیجہ ہیں ۔ نجات تمام جہانوں کے پالنے والے خدا احکم الحاکمین جل جلالہ کی اطاعت اور مؤمنین پر رحم و کرم فرمانے والے رسول کریم رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنتوں کی اتباع میں ہے۔
    اللہ عزوجل نے ہمیں جن اعمال کے کرنے کا حکم فرمایا ، ان اعمال میں سے بہت ہی اہم ترین عمل نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنا ہے۔ جو خوش نصیب اس عمل کو کرتے رہيں ۔ اللہ عزوجل ان کی کیسی مدد فرماتاہے ۔ جیسا کہ والئ مصر احمد بن طولون بڑاہی سفاک اور خونریز بادشاہ تھا۔ مگر اسکے باوجود اس کو مقدمات میں ظالم ومظلوم کے درمیان عدل کرنے کا بڑاجذبہ تھا۔ ایک دن اس کا لڑکا عباس ایک گانے والی عورت کے ساتھ چلاجارہا تھا اور اس کا غلام
Flag Counter