Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
188 - 197
علیہ وسلم اپنے حجرہ مبارکہ سے مسجد میں تشریف لائے تو دو حلقے سجے ہوئے تھے ایک قرآن مجید پڑھ رہا تھا اوراللہ سے دعا مانگ رہا تھا جبکہ دوسراعلم سیکھنے سکھانے میں مشغول تھا فرمایا : ''دونوں بھلائی پر ہیں۔ یہ لوگ قرآن کی تلاوت اوراللہ سے دعا کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو انہیں عطا کرے یا نہ کرے اوریہ لوگ علم سیکھنے سکھانے میں مش:غول ہیں اوربے شک میں معلِّم بنا کر بھیجا گیا ہوں ،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہیں تشریف فرما ہوئے ۔''
        (سنن ابن ماجہ ص۲۲ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی )
    رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مسجد میں دومجالس پر گزرے تو فرمایا : ''یہ دونوں بھلائی پر ہیں ، مگر ایک مجلس دوسری سے بہتر ہے پس یہ اللہ تعالیٰ سے دعا کررہے ہیں اوراس کی طرف راغب ہیں اللہ تعالیٰ اگر چاہے انہیں دے چاہے نہ دے جبکہ یہ لوگ دینی مسائل اورعلم سیکھ رہے ہیں اورنہ جاننے والوں کو سکھا رہے ہیں یہی افضل ہیں۔ میں بھی معلِّم بنا کر بھیجا گیا ہوں '' ۔پھر آپ ان میں تشریف فرما ہوئے ۔
 (مشکوٰۃ المصابیح ص۳۶ قدیمی کتب خانہ کراچی )
    اللہ عزوجل ہمیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور برائیوں سے منع کرنے اور نیکی کی دعوت دینے والوں اور برائیوں سے منع کرنے والوں کے ساتھ مل کر اس عظیم کام کو کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔

                آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم
Flag Counter