Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
181 - 197
گھر میں جمع ہواورایک دوسرے کے ساتھ درس کی تکرار کرے تو اُن پر (i)سکینہ (اطمینان وسکون)نازل ہوتاہے (ii)رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے (iii)فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں ۔ (iv)اوراللہ تعالیٰ ان کا ذکر فرشتوں کے سامنے فرماتاہے ۔''
            (صحیح مسلم ج ۱ص ۳۴۵ قدیمی کتب خانہ کراچی )
سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
    میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قوم سے چار غلام آزاد کرنے سے یہ بات زیادہ پسند کرتا ہوں کہ میں کسی قوم کے ساتھ نماز فجر کے بعد بیٹھوں جو اللہ کا ذکر کرتی ہو یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے ۔ میں چا ر غلام آزاد کرنے سے زیادہ اس بات کو پسند کرتاہوں کہ نماز عصر کے بعد ایسی قوم کے ساتھ بیٹھوں جو اللہ کا ذکر کرتی ہے یہاں تک کہ سورج غروب ہوجائے۔
        (سنن ابوداؤد ج۲ ص۱۶۰ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی)
سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
    جو شخص میری مسجد میں علم سیکھنے یا سکھانے کے لیے گیا وہ بھلائی کے ساتھ ہی لوٹے گا۔
 (سنن ابن ماجہ ص۲۰ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی )
ان شاء اللہ عزوجل تھوڑی ہی دیر میں آپ کو پھر مسجد میں واپس آنا ہے ۔

                    آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم
Flag Counter