پیارے اسلامی بھائیو ! یقینا یہ سب کو معلوم ہے کہ دین کی تبلیغ کرنا اور اس کیلئے گھر سے نکلنااور سفر اختیار کرنا اس راہ میں آنے والی تکالیف کو برداشت کرنا یہ ہمارے میٹھے میٹھے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وَآلہٖ وسلّم کی پیاری پیاری سنت ہے ۔ اے کاش ! ہم پر بھی کرم ہوجائے اور ہم بھی اس سنت پر عمل کرنے والے بن جائیں اور تبلیغ صلوٰۃ و سنت کی خاطر گھرسے نکلنا ، سفر اختیار کرنا اور اس کی تمام تر سختیوں پر صبر کرنا سیکھ لیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ابھی دعا کے بعد ان شاء اللہ عزوجل علاقائی دورہ ہوگا۔ اور مسجد سے باہر جاکر لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کی جائے گی۔ آپ بھی ہمارے ساتھ علاقائی دورہ میں ضرور شرکت فرمائیں۔ ان شاء اللہ عزوجل آپ کوڈھیروں نیکیاں ملیں گی۔ حدیث پاک میں آتاہے کہ جو قدم راہِ خدا عزوجل میں خاک آلود ہوں گے ان کو جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی ۔