Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
179 - 197
کے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وَآلہٖ وسلّم فاقوں کے سبب پیٹ پر پتھر باندھ کربھی اسلام کی تبلیغ فرمائیں اور ہم شکم سیری کے باوجود بھی کچھ نہ کرپائیں ۔ کیا محبت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وَآلہٖ وسلّم اسی کا نام ہے کہ میٹھے میٹھے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وَآلہٖ وسلّم پتھر کھا کر بھی اسلام کی تبلیغ کا کام بجا لائیں اور ہم پر لوگ پھول نچھاور کریں پھر بھی ہم اس کام سے جی چُرائیں۔

    پیارے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وَآلہٖ وسلّم کی دیوانگی کا دم بھرنے والو! مسلمانوں کی خستہ حالی تمہارے سامنے ہے ۔ کیا بے عملی کے سیلاب اور مسجدوں کی ویرانی سے تمہارا دل نہیں جلتا ؟ آہ ! فیشن کی بڑھتی ہوئی یلغار ، مغربی تہذیب کی طومار، گھر گھر ٹی ۔ وی۔ ، وی ۔ سی ۔ آر ۔ قدم قدم پر نافرمانیوں کی بھرمار ، ہائے ! مسلمانوں کا بگڑا ہوا کردار ! یہ سب باتیں مسلمانوں کی خیرخواہی اور آخرت کی بہتری کے طلبگار کے لئے بے حد کرب و اضطراب کا باعث ہيں اور وہ اصلاح مسلمین کے لئے بے قرار ہوجاتاہے ۔ اے کاش ! ہمیں اپنے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی اصلاح کا عظیم جذبہ نصیب ہوجاتا۔ 

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھو! اگر صرف اپنی اصلاح ہی کی فکر کی اور دوسروں کی طرف سے غفلت برتی تو قیامت کے روز ندامت اٹھانی پڑے گی ۔ حدیث پاک میں آتا ہے:۔

    '' جس قوم میں گناہ ہوتے ہیں اور نیک لوگ بدلنے پر قدرت رکھتے ہیں پھر بھی نہ بدلیں قریب ہے کہ اللہ عزوجل سب پر عذاب بھیجے ''۔
    (سنن ابو داؤد ، رقم الحدیث ۴۳۳۸،سنن ابن ماجہ ،رقم الحدیث ۴۰۰۵)
Flag Counter