اور نفلی روزوں کی ترغیب دلائی جائے ، ہفتہ وار اجتماع میں بھی یہی ترکیب رکھی جائے ، اس یاد دہانی سے ان شاء اللہ عزوجل عمل کا جذبہ بڑھے گا۔
مدینہ(۲۰) بیان یامدنی مذاکرہ کی کم از کم ایک کیسیٹ روزانہ سننے کی عادت بنائيے ۔اس مدنی کام میں اسلامی بھائیوں سے تعاون کے لئے ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ حلقہ سطح پر ایک لائبریری بنام (المدینہ لائبریری) بنائی جائے جسمیں کنزالایمان ،مکتبۃ المدینہ کی طرف سے جاری کردہ رسائل، بیانات ، اور مدنی مذاکروں کی کیسٹیں رکھی جائیں تاکہ تمام اسلامی بھائی پڑھ اور سن سکیں ۔اس کیلئے حلقہ کی مسجد میں فنائے مسجد یا مسجد میں ایک الماری رکھی جائے اور ایک وقت مقررکیا جائے جس کے مطابق روزانہ 25یا 30منٹ لائبریری کھولی جائے اور اس کے انتظام کیلئے ایک مجلس بنائی جائے۔جو اسلامی بھائی چاہے وہ ایک دن یا سا ت دن کے لئے رسالہ یاکیسیٹ لے جائے جس کا اندراج ایک رجسٹر میں کیا جائے۔پھر جب تک واپس نہ لائے ،مزید رسالے اور کیسٹیں نہ دی جائیں ۔
مدینہ(۲۱) نجی طور پر اجتماعِ ذکرونعت کرنے والوں کو بھی چاہيے کہ شرکاء میں رسائل وبیانات کی کیسٹیں تقسیم فرمایا کریں ۔
مدینہ(۲۲) جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں لنگر ِ رسائل کا اہتمام کیجئے