Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
178 - 197
اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان لائے ۔''میں نے عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم !ایمان کے ساتھ کوئی عمل بھی ارشاد فرمائيے۔''فرمایا،''اللہ عزوجل کے دئيے ہوئے رزق میں سے کچھ نہ کچھ صدقہ کرے ۔''میں نے عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم !اگر وہ فقیر ہو اور صدقہ کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو کیا کرے ؟'' ارشاد فرمایا ،''تو وہ نیکی کی دعوت دے اور بری بات سے منع کرے ۔''میں نے عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ! اگر وہ بولنے میں اٹکتا ہو ،اور نیکی کی دعوت اور برائی سے منع کرنے پر قدرت نہ رکھتا ہو تو ؟''فرمایا ،''علم نہ رکھنے والے کو علم سکھائے۔''میں نے عرض کیا ،'' اگر وہ خود علم نہ رکھتا ہوتو؟'' فرمایا،'' مظلوم کی مدد کرے ۔''میں نے عرض کیا ،''اگر وہ کمزور ہونے کی وجہ سے مظلوم کی مدد نہ کرسکتا ہوتو؟''فرمایا ،''تم کیا چاہتے ہو تمہارے ساتھ میں کوئی ایسی بھلائی ہو جس کے ذریعے وہ لوگوں کو تکلیف سے بچائے ۔''میں نے عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم !کیا وہ یہ عمل کریگا تو جنت میں داخل ہوجائے گا ؟'' فرمایا ،''جو مسلمان ان اعمال میں سے ایک بھی عمل کریگا تو میں خود اس کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل کردوں گا ۔
 (صحیح ابن حبان مسند ابوذر رقم الحدیث ۳۷۴،ج۱ص۲۹۵)
حضرت سیدنا کعب الاحبار (رضی اللہ تعالیٰ عنہ،) فرماتے ہیں کہ جنت الفردوس خاص اُس شخص کیلئے ہے جو اَمْر بِا المَعْرُوْف وَ نَہی عَنِ الْمُنْکَرکرے۔
            (تنبیہ المغترّین ص۲۹۰ دارالبشائربیروت)
    پیارے اسلامی بھائیو ! پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وَآلہٖ وسلّم تو کانٹوں پر چل کر بھی اسلام کی تبلیغ کریں اور ہم قالینوں پر بیٹھ کر بھی تبلیغ نہ کرپائیں۔ اللہ عزوجل
Flag Counter