| نصابِ مدنی قافلہ |
نے درمیا نی اورتیسرے نے سب سے نیچے والا حصہ لے لیا۔سفر کے دوران نچلی منزل والے نے اچانک کلہاڑا چلانا شروع کردیا۔ دوسرے نے پوچھا،'' یہ کیا کرنے لگے ہو؟'' اس نے جواب دیا ،'' میں اپنے حصہ میں تھوڑا سا سوراخ کرنے لگا ہوں تا کہ پانی تک رسائی ہو اورمیری بچی کھچی چیزیں اورخون بہانا آسان ہو۔'' اس پر تیسرا کہنے لگا ''اللہ اسے نابود کرے ،چھوڑو اسے اپنے حصہ میں شگاف کرنے دو۔ ''دوسرے نے کہا ''نہیں نہیں اس نے سوراخ کردیا تو خود بھی غرق ہوگا اورہمیں بھی غرق کریگا ۔ ''اب اگر انہوں نے اس کا ہاتھ روک دیا تو وہ بھی بچ گیا اوریہ خود بھی لیکن اگر انہوں نے اس کا ہاتھ نہ پکڑا تو وہ بھی ہلاک ہوں گے اوروہ خود بھی ۔
(صحیح بخاری رقم الحدیث ۲۴۹۳،۲۶۸۶،مسند امام احمد رقم الحدیث ۲۲۱۲)
حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کا فریضہ ضرورادا کرتے رہو ورنہ اللہ تعالیٰ تم پر ایسا ظالم بادشاہ مسلط فرمادے گا جو نہ تمہارے بڑوں کی عزت کرے گا نہ چھوٹوں پررحم کرے گا ۔ اس وقت تمہارے بزرگوں کی دعا بھی قبول نہیں کی جائے گی ۔ وہ مدد چاہیں گے لیکن بے سود، استغفار کریں گے لیکن بے فائدہ۔
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ حضور سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم بخدا ! ضرور بالضرور تم امر بالمعروف اورنہی عن المنکر پر کاربند رہو۔ورنہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایسے عذاب میں مبتلا کرے گا کہ تم دعا مانگو گے تو اسے قبولیت حاصل نہ ہوگی۔(جامع الترمذی رقم الحدیث ۲۱۶۹، مسند اما م احمد رقم الحدیث ۲۲۲۱۲)
اللہ تبارک و تعالیٰ کا قرآنِ مجید میں فرمان ِعالیشان ہے :۔