Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
174 - 197
 (7)علاقائی دورہ کے3 بیانات

1 ) علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت سے پہلے کا بیان
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْن۔ 

اَمَّابَعْدُ فَاَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
 (اس کے بعد ا س طرح درود و سلام پڑھائيے)
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحَابِکَ یَا حَبِیْبَ اللہ

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی ٰاٰلِکَ وَاَصْحَابِکَ یَا نُوْرَاللہ
 ( اگر مسجد میں ہوں تو اسطرح اعتکاف کی نیت کروائيے)
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف
(ترجمہ میں نے سنت اعتکاف کی نیت کی )
    پھر اسطرح کہیئے ! میٹھے میٹھے اسلامی بھائيو!قریب قریب آکر درس کی تعظیم کی نیت سے ہوسکے تو دوزانو بیٹھ جائيے اگر تھک جائيں تو جسطرح آپ کو آسانی ہو اسی طرح بیٹھ کر نگاہیں نیچے کئے توجہ کے ساتھ بیان سنئے کہ لاپرواہی کے ساتھ ادھر ادھر دیکھتے ہوئے ،زمین پر انگلی سے کھیلتے ہوئے،لباس ،بدن یا بالوں وغیرہ کو سہلاتے ہوئے سننے سے اسکی برکتیں زائل ہونے کا اندیشہ ہے (بیان کے آغاز میں بھی اسی انداز میں ترغیب دلائیے )یہ کہنے کے بعد ڈائری سے دیکھ کر درود شریف کی ایک فضیلت بیان کیجئے۔پھر کہے۔

    سرکار مدینہ ، راحت قلب و سینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہٖ وسلّم کا فرمان عالیشان ہے :'' مسلمان جب تک مجھ پر درود شریف پڑھتا رہتاہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں اب بندے کی مرضی وہ کم پڑھے یا زیادہ ''۔
            (سنن ابن ماجہ ص۶۵ قدیمی کتب خانہ کراچی)
Flag Counter