Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
173 - 197
نمازی اور مخلص عاشق ِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنا ، یا اللہ عزوجل ہر طرف سنتوں کی بہار آجائے ۔ یا اللہ عزوجل تجھے تیرے پیارے حبیب صلي اللہ عليہ وسلم کا واسطہ ہماری یہ ٹوٹی پھوٹی دعائیں قبول فرما ۔     آمین بجاہ النبی ا لامین صلي اللہ عليہ وسلم
بانی دعوتِ اسلامی امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت سے واپسی کے بعد اس طرح دعاکیجئے
    الحمد للہ رب العٰلمین والصلوٰۃ والسلام علٰی سید المرسلین۔یارب مصطفےٰ عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم ہماری اور امتِ محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مغفرت فرما ،اے مولائے کریم تیری عطا کی ہوئی توفیق سے ہم نے علاقائی دورہ کرکے یہاں کے مسلمان بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی ، اے اللہ عزوجل ! ہماری یہ حقیر کوشش قبول فرما۔ اس میں ہم سے جو کچھ کوتاہیاں ہوئی ہوں وہ مُعاف فرما ۔ یا اللہ عزوجل ہم اعتراف کرتے ہیں کہ ہم نیکی کی دعوت دینے کا حق اد انہ کرسکے۔ یا اللہ عزوجل ہمیں آئندہ مزید دل جمعی اور اخلاص کے ساتھ نیکی کی دعوت دینے کی توفیق عطافرما اوراس علاقے کے مسلمان بھائیوں کو بھی ہمارے ساتھ اس ثواب کے کام میں چل پڑنے کی سعادت نصیب فرما ۔ یا اللہ عزوجل ہمیں باعمل بنا اور ہمارے جو مسلمان بھائی اچھے اعمال سے دُور ہیں اُن کی اصلاح کیلئے ہمیں کُڑھنااور کوشش کرنا نصیب فرما ۔ یا اللہ عزوجل ہمیں اور اس علاقے کے بچے بچے کو نمازی اور مخلص عاشق ِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنا ، یااللہ عزوجل یہاں ہر طرف سنتوں کی بہار آجائے ۔ یااللہ عزوجل تجھے پیارے حبیب صلي اللہ عليہ وسلم کا واسطہ ہماری یہ ٹوٹی پھوٹی دعائیں قبول فرما ۔

                 آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم
Flag Counter