| نصابِ مدنی قافلہ |
مجید پڑھ رہا تھا اوراللہ سے دعا مانگ رہا تھا جبکہ دوسراعلم سیکھنے سکھانے میں مشغول تھا فرمایا : ''دونوں بھلائی پر ہیں۔ یہ لوگ قرآن کی تلاوت اوراللہ سے دعا کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو انہیں عطا کرے یا نہ کرے اوریہ لوگ علم سیکھنے سکھانے میں مش:غول ہیں اوربے شک میں معلِّم بنا کر بھیجا گیا ہوں ،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہیں تشریف فرما ہوئے ۔''
(سنن ابن ماجہ ص۲۲ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی )
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مسجد میں دومجالس پر گزرے تو فرمایا : ''یہ دونوں بھلائی پر ہیں ، مگر ایک مجلس دوسری سے بہتر ہے پس یہ اللہ تعالیٰ سے دعا کررہے ہیں اوراس کی طرف راغب ہیں اللہ تعالیٰ اگر چاہے انہیں دے چاہے نہ دے جبکہ یہ لوگ دینی مسائل اورعلم سیکھ رہے ہیں اورنہ جاننے والوں کو سکھا رہے ہیں یہی افضل ہیں۔ میں بھی معلِّم بنا کر بھیجا گیا ہوں '' ۔پھر آپ ان میں تشریف فرما ہوئے ۔
(مشکوٰۃ المصابیح ص۳۶ قدیمی کتب خانہ کراچی )
پھر دعا کے فوراً بعد عصر تا مغرب مسجد میں بیان کرنے کے لئے مقرر کردہ اسلامی بھائی بیٹھ کر اسلامی بھائیوں کو مزید قریب کرکے بیان شروع کردے۔اگر پہلے سے ذمہ داریاں تقسیم نہ ہوں تو جس اسلامی بھائی کی علاقائی دورہ کروانے کی ذمہ داری ہے وہ سیدھی جانب آنے والے اسلامی بھائیوں میں ذمہ داریاں تقسیم کرے اور علاقائی دورہ کے فضائل و آداب بتائے۔