Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
170 - 197
 (iv) علا قا ئی دو رہ برائے نیکی کی دعوت

کے مد نی پھول
    شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں :
    ''تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُودپڑھو کہ تمہار ا دُرُود مجھ تک پہنچتاہے ۔''
 (طبرانی کبیر ج۳ ص ۸۲ رقم الحدیث ۲۷۲۹ مطبوعہ داراحیاء التراث بیروت)
    صلوا علی الحبیب     	صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
۱۔    ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔''اس مدنی مقصد کے تحت تمام نگران اپنے حلقوں میں اپنے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر ہفتہ میں کم از کم ایک دن اور تمام امیر قافلہ مدنی قافلوں میں روزانہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ترکیب بنائیں۔

۲۔    علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا بہترین وقت عصر تا مغرب اور رمضان المبارک میں نماز ظہر سے قبل ہے بہر حال وہ نماز منتخب کی جائے جس میں لوگ اطمینان سے بیان سن سکیں۔

۳۔    علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت والے دن تمام اسلامی بھائی اوّل تا آخر شرکت فرمائیں۔(آغاز ،جماعت عصر سے ۲۶ منٹ قبل اور اختتام ،مغرب کے بیان کے بعد انفرادی کوشش پر ہو۔)

۴۔    علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا ذمہ دار اسلامی بھائی اذان عصر سے قبل
Flag Counter