| نصابِ مدنی قافلہ |
ذمہ داریاں تقسیم ہوجانے کے بعد طبعی حاجات سے فارغ ہوکر تمام اسلامی بھائی پہلی صف میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز ادا کریں۔ عصر کا اعلان اور عصر کا بیان کرنے والے اسلامی بھائی اقامت کہنے والے کے برابر میں نماز ادا کریں۔ جیسے ہی امام صاحب سلام پھیریں مقرر کردہ اسلامی بھائی فوراً امام صاحب کے قریب کھڑے ہوکر اس طرح اعلان کرے۔ (اعلان عصر میں اپنی طرف سے کوئی کمی بیشی نہ کریں۔)
عصر کا اعلان:
''بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ
آپ کے علاقے میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے آپ کی مدد درکار ہے براہِ کرم دعا کے بعد تشریف رکھئے اور ڈھیروں ثواب کمائيے۔''
دعا کے بعد مقررکردہ اسلامی بھائی ۱۲ منٹ کا بیان کرے جس میں نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کر کے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی ترغیب دلائے۔علاقائی دورہ کی ترغیب:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ابھی دعا کے بعد ان شآء اللہ عزوجل مسجد سے باہر جاکر دکانوں، گھروں وغیرہ پر نیکی کی دعوت پیش کی جائے گی اگر آپ بھی ہمارے ساتھ شرکت فرمائیں تو ان شآء اللہ عزوجل آپ کو ڈھیروں نیکیاں مليں گی۔ حدیث پاک کا