| نصابِ مدنی قافلہ |
شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں :
''جس نے دن اوررات میں میری طرف شوق ومحبت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اوراُس رات کے گناہ بخش دے ۔''
(الترغیب والترہیب ج۲ص ۳۲۸)
صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا ذمہ دار اذان عصر سے 26منٹ قبل جمع ہونے والے اسلامی بھائیوں میں ذمہ داریاں تقسیم کرے۔(مدنی قافلہ میں یہ ذمہ داریاں صبح مدنی مشورہ کے حلقے میں ہی تقسیم کرلی جائيں۔)
ان ذمہ داریوں میں:
۱۔ عصر کا اعلان
۲۔ عصر کے بعد کا بیان (۱۲ منٹ)
۳۔ مسجد کا خیر خواہ
۴۔ عصر تا مغرب بیان کی ذمہ داری
۵۔عصر تا مغرب مسجد میں ہونے والے بیان میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائی
۶۔مسجد کے باہر جانے والے اسلامی بھائی