Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
161 - 197
ہاتھوں ہاتھ مسجد میں تشریف لائے۔مغرب کی نماز میں بیان ہوااور الحمدللہ عزوجل ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلہ تیار ہوا اور راہ ِخدا عزوجل میں سفر پر روانہ ہوگیا۔

    الحمدللہ عزوجل!علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی برکت سے تادمِ تحریر سینکڑوں غیر مسلم مسلمان ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں اسلامی بھائی ایک علاقے میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے لئے گئے اور ایک عیسائی نوجوان کو نیکی کی دعوت پیش کی ،جس کی برکت سے وہ مسلمان ہوگیا۔

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس کے علاوہ بھی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی بہت برکتیں ہیں ۔ اگر ہم مدنی مرکز کے دئيے گئے طریقہ کار کے مطابق علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت پابندی سے کرتے رہیں تو نہ صرف ہماری مسجدیں آباد ہوں گی بلکہ ہمیں بے شمار نئے نئے اسلامی بھائی مدنی قافلوں میں سفر کے لئے تیار کرنے میں کامیابی ہوگی جس کے نتیجے میں ہمارے علاقے میں دعوت اسلامی کا کام مضبوط سے مضبوط تر ہو جائے گا۔ان شآء اللہ عزوجل