| نصابِ مدنی قافلہ |
کام کے پیچھے طویل تجربہ کارفرما ہوتا ہے ۔ہر مدنی کام اپنی الگ اہمیت رکھتا ہے لیکن ایک مدنی کام ایسا ہے کہ اگر وہ کماحقہ نافذ ہوجائے تو نہ صرف ہمارے علاقے میں مدنی کام کی بہاریں آجائیں گی، مدنی قافلوں کی دھوم مچ جائے گی، مساجد میں نماز پڑھنے والوں کی تعداد بڑھ جائے اور دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا میں سنتوں کی دھوم مچ جائے۔ پیارے اسلامی بھائیو!وہ مدنی کام علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قبلہ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ ''دعوت اسلامی کی بقاء مدنی قافلوں میں ہے اور مدنی قافلوں کی بقاء علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں ہے'' بلکہ آپ (مدظلہ، العالی) نے یوں بھی ارشاد فرمایا '' علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت مدنی قافلوں کو چلانے کی مشین ہے''۔
یاد رکھئيے! ہم علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت سے خاطر خواہ فوائد اسی وقت حاصل کر سکتے ہیں جب ہم مدنی مرکز کے دئيے گئے طریقہ کار کے مطابق علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ اپنے اپنے علاقوں میں شروع کردیں تو ان شآء اللہ عزوجل ہماری مسجدوں سے مدنی قافلے روانہ ہونے شروع ہوجائیں۔ الحمدللہ عزوجل! طریقہ کار پر عمل کی بے شمار برکتیں ہیں مثلاً ایک مرتبہ ایک اسلامی بھائی مدنی تربیت گاہ سے کسی علاقے میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے لئے تشریف لے گئے۔ اس علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے کہا کہ یہاں سے مدنی قافلے تیار نہیں ہوتے اورنہ ہی علاقائی دورہ کامیاب ہوتا ہے۔ مگر مدنی مرکز کے اسلامی بھائی نے وہاں جاکر مدنی مرکز کے طریقہ کار کے مطابق علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ شروع کیا ۔ الحمدللہ عزوجل! مدنی مرکز کے طریقہ کا ر کی برکت سے عصر سے مغرب تک کافی اسلامی بھائی